عالمی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

تہران

ایرانی صدر ابراہیمی رئیسی ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریسکیو ٹیم کو ایرانی ٹیم کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے۔ ایران کے صدر مشرقی آذربائیجان کے علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔

صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کا سرکاری اعلان روضہ امام رضا پر کیا گیا جس کے بعد وہاں موجود شہری زار و قطار رونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق روضہ امام رضا پر سرکاری اعلان میں بتایا گیا کہ حادثے میں ایرانی وزیر کارجہ بھی جاں بحق ہوئے ہیں ۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا قافلہ مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کر کے واپس آ رہا تھا کہ صدر اور وزیرخارجہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، مشرقی آذربائیجان کےگورنر ملک رحمتی اور  صوبے میں ایرانی صدرکے نمائندے آیت اللہ محمد علی بھی سوار  تھے،ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا مقام شمال مغربی صوبے آزربائیجان شرقی میں اوزی گاؤں کے قریب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button