قومی

گندم درآمد سکینڈل، انکوائری کمیٹی کے اعداد و شمار سامنے آ گئے

گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سامنے آ گئیں، سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکریٹری خوراک نے ابتدائی تحقیقات سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق اگست 2023 سے مارچ 2024 تک 330 ارب روپے کی گندم درآمد کی گئی جبکہ 13 لاکھ میٹرک ٹن گندم میں کیڑے پائے گئے۔

نگراں دور حکومت میں 250 ارب روپے کی28 لاکھ   میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی، موجودہ حکومت میں 80 ارب روپے کی7 لاکھ میٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچی، مجموعی طور پر گندم درآمد کیلئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر بیرون ملک گئے۔

 رپورٹ کے مطابق کتوبر 2023 میں ساڑھے 4 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن گندم،  نومبر2023 میں 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم جبکہ دسمبر 2023ء میں ساڑھے 3 لاکھ 35 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔ اسی طرح جنوری 2024 میں 7 لاکھ میٹرک ٹن، فروری2024 میں ساڑھے 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔

چھ ممالک سے گندم کے 70 جہاز درآمد کیے گئے، پہلا جہاز پچھلے سال 20 ستمبر کو اور آخری جہاز اس سال 31 مارچ کو پاکستان پہنچا، بیرون ملک سے  گندم 280 سے 295 ڈالر فی میٹرک ٹن درآمد کی گئی، وزارت خزانہ نے نجی شعبے کے ذریعے صرف  10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی اجازت دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button