قومی

رضاکارانہ پنشن سکیموں کے فروغ کے لئے فریم ورک متعارف

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رضاکارانہ پنشن اسکیموں کو مزید فروغ دینے اور نجی شعبے کے لئے پنشن اسکیموں کی پیشکش کو آسان بنانے اور کمپنی کے تقاضوں کی مناسبت سے پنشن اسکیم کی پیشکش کیلئے فریم ورک متعارف کرا دیا ہے ۔

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس نئے فریم ورک کے تحت ایسٹ مینجمنٹ کمپنیاں یا ایسٹ مینجرز کسی بھی کمپنی کی ضروریات اور رسک پروفائل کو دیکھتے ہوئے ان کی مناسبت سے پنشن اسکیم کی پیشکش کر سکیں گے۔

اس نئے فرہم ورک کے تحت اب کمپنیاں اپنے ملازمین کے تقاضوں اور مالی وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پنشن اسکیم دے سکیں گی جس سے سرمایہ کاروں اور پنشن حاصل کرنے والے افراد کا اعتماد بڑھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button