قومی

سانحہ 9مئی دہرانے کی کوشش کی گئی تو سخت ایکشن ہو گا: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی دہرانے کی کوشش کی گئی تو سخت ایکشن ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں سانحہ 9 مئی کو دہرانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، 9 مئی جیسا سانحہ داہرنے کی پلاننگ کے پکے ثبوت ہیں، ایجنسیز نے منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو پکڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو انتخابی نتائج پر اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، سیاسی طریقے سے احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے، پر امن احتجاج سے کسی کو نہیں روکا جائے گا، کسی نے شرپسندی کی کوشش کی تو سخت ایکشن آئے گا، ہم نہیں چاہتے قوم تقسیم ہو۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی جیسا کوئی عمل نہ دہرایا جائے ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button