قومی

دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے ہر حد تک جائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے ہر حد تک جائیں گے، افواج پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن و امان قائم کرنا ہے۔

منگل کو پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ کسی کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، افواج پاکستان کی ترجیح ملک میں امن و امان کی فضا قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گرد واقعات کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، انہوں نے کہا کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد پاکستان میں کارروائیوں میں ملوث پائے گئے۔ دہشت گردی کے بیشتر واقعات میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے گھنائونے عمل کی شدید مذمت کرتی ہے۔ا

انہوں نے کہا کہ رواں سال 13  ہزار سے زائد آپریشنز کئے گئے۔ دو افسروں اور 60 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جام شہادت نوش کرنے والوں کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا خوشحال پاکستان اور دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button