قومی

پنجاب میں رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 8 سے 10 مئی تک درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے، اس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔

رواں ماہ 10 تا 11 مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب میں اضلاع کی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button