پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سول عدالتوں کی منتقلی کے خلاف وکلاءکی جانب سے بدھ کو احتجاج کیا گیا، وکلاءنے رکاوٹیں ہٹا کر ہائی کورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے وکلاءکو منتشر کرنے کے لئے کارروائی کی۔
وکلاءکا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ میں جنرل ہاﺅس کا اجلاس کئے بغیر وہ واپس نہیں جائیں گے۔
لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پولیس کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، ہمارا مطالبہ ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے لئے کوشش کرتے رہیں گے۔
وکلاءکے احتجاج کے باعث جی پی او چوک پر میٹرو بس اسٹیشن بند کر دیا گیا، مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔