بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی نے بالی ووڈ کے بھائی جان سلطان سُپر اسٹار اداکار سلمان خان کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں متھن چکرورتی نے رئیلٹی شو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیکی شراف، سلمان خان، سنجے دت اور اکشے کمار چاروں اداکار بہت ہینڈ سم اور پُرکشش شخصیت کے مالک ہیں تاہم سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی کون سی لڑکی ہوگی جو اتنے ہینڈسم سُپر اسٹار سے محبت نہیں کرے گی؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر لڑکی کو لگتا ہے کہ اتنا ہینڈسم سپر اسٹار، اس سے شادی کرے گا لیکن میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ سلمان خان صرف سب کو بے وقوف بناتا رہے گا، کسی سے کبھی شادی نہیں کرے گا۔