سیاسی جماعت برابری پارٹی پاکستان کے چیئرمین جواد احمد نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب کو ایک انٹرویو دیا ہے۔
گلوکار نے اس انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ مشہور بھی ہیں اور اُنہیں کروڑوں لوگ جانتے ہیں، وہ انقلابی بھی ہیں اور ایک سیاسی جماعت بھی بنا چکے ہیں لہٰذا وہ اس عوام اور پاکستان کے حالات بدلنے کے لیے واحد اور آخری چانس ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں نے انقلابی جماعت بنائی ہے، سیاسی پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہے، پیسہ لگانا پڑتا ہے اور لوگ آپ کو برا بھلا بھی کہتے ہیں۔
جواد احمد نے کہا ہے کہ میرے جیسا بندہ دوبارہ نہیں آئے گا، میں اس ملک کے پاس آخری چانس ہوں، اس کے بعد ویسے ہی ملک نے ٹوٹ جانا ہے اور اس کے حصے ہو جانے ہیں۔
گلوگار جواد احمد کا مزید کہنا ہے کہ اس ملک کو اشرافیہ لوٹ کر کھا جائے گا، جب ملک اس صورتحال پر پہنچے گا تو عمران خان بھی اپنی جائیدادیں بیچ کر بیرونِ ملک فرار ہو جائے گا۔