معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ فضا علی نے اپنی شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے اور جعلی تصویریں بھیجنے پر غصے کا اظہار کررہی ہیں۔
فضا علی نے کہا کہ میں آپ سب سے ایک خاص خبر پر بات کرنا چاہ رہی تھی کہ آپ سب کو میری شادی کی بہت فکر ہے، آپ لوگ مجھے بیاہنے کے لیے بیٹھے ہیں، ہو سکتا ہے کہ آپ میں سے بہت سارے لوگوں نے میرا جہیز بھی تیار کر لیا ہو۔