آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 44 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2487 روپے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 28 ڈالر اضافے کے بعد 2365 ڈالر فی اونس ہے۔