تجارتی خبریں

اسٹاک ایکسچینج ، 75 ہزار کی حد بھی عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،100 انڈیکس پہلی مرتبہ 75 کی حد عبور کر گیا۔ 

بدھ کو آغاز پر ہی کاروبار میں تیزی دیکھی گئی ، کاروبار شروع ہوتے ہی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 308 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو تھوڑی دیر میں 573 کی سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 75 ہزار 104 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کم ہونے کے بعد 278 روپے 10 پیسے ہو گئی ۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری دن ڈالر کا ریٹ 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button