قومی

سیکورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل، پاک فوج کا میجر شہید

راولپنڈی
سکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے علاقے ژوب میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا میجر شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 14 مئی 2024 کو سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین دہشت گردوں جہنم واصل ہوگئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے میجر بابر خان (عمر: 33 سال، ساکن ضلع میانوالی) شہید ہوگئے۔

علاقے میں موجود کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button