تفریح

سجل کے ساتھ کام کرنےکے خواہشمند ہیں، زاہد احمد

پاکستانی معروف اداکار زاہد احمد نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کی اردو سروس کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران اداکار نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

دوران انٹرویو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سجل علی کے ساتھ کام کرنا ہے، تقریباً انڈسٹری کی تمام اداکاراؤں کے ساتھ کام کرلیا ہے لیکن سجل کے ساتھ کام کرنے کا موقع ابھی تک نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ صرف یہی وجہ نہیں ہے بلکہ سجل ایک بہت اچھی اداکارہ ہیں اس لیے بھی میری خواہش ہے کہ میں ان کے ساتھ کام کروں، میرا خیال ہے ہماری جوڑی لوگوں کو پسند آئے گی یہ ’کامبینیشن‘ بہت دلچسپ رہے گا۔

اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے تمام اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے اور صبا قمر کے ساتھ تو بار بار کام کیا ہے ان کے ساتھ کام کرکے مزہ آتا ہے کیونکہ وہ بہت پروفیشنل ہیں، ان کے پاس انتہا کی ورائٹی ہے۔

زاہد احمد نے  کہا ماہرہ خان کے ساتھ شارٹ فلم کی اور مہوش حیات کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا بلکہ مہوش حیات کے ساتھ کوئی اچھا پروجیکٹ ملا تو دوبارہ کام کرنا چاہوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button