پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔