عالمی

اسپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا

اسپین نے فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ فلسطین پر مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے، فلسطین کو تسلیم کرنا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے، فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخی لمحہ ہے۔

ہسپانوی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کابینہ آج فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کی منظوری دے گی، اسپین غزہ پٹی اور مغربی کنارے سمیت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنا تاریخی ہے، ہم سب کا مقصد امن قائم کرنا ہے، اسپین 1967ء کے بعد فلسطینی سرحدوں میں کسی تبدیلی کو تسلیم نہیں کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے اس اقدام کے بعد فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہو گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ناروے اور آئرلینڈ بھی باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرینگے۔

دوسری جانب آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ یورپی یونین غزہ میں اسرائیلی جنگ پر اسرائیل کے خلاف پابندیوں پر غور کر رہا ہے۔

مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی عدالت کا فیصلہ نہیں مانتا تو اس پر یورپی یونین کی پابندیاں لگ سکتی ہیں، اسرائیل کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کی آئرلینڈ حمایت کرے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button