قومی

ختم نبوت ہمارا عقیدتی مسئلہ ہے، ہم مل کر اس کا دفاع کریں گے، آل پارٹیز کانفرنس

آئین کہتا ہے کہ پاکستان میں کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں ہوگا، وفاقی شرعی عدالت سود کے خاتمے کا روڈ میپ مانگتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کونسل کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آئین سے متصادم کوئی فیصلہ آیا تو تحریک کا آغازکیا جائے گا۔ کونسل نے اس تاثر کو غلط ثابت کیا کہ پاکستان میں شیعہ سنی مسئلہ ہے۔ ختم نبوت کا مسئلہ ہمارا نظریاتی مسلہ ہے ہم مل کر اس کا دفاع کریں گے۔

صدر کونسل نے کہا کہ غزہ کا مسئلہ انتہائی کرب ناک صورتحال اختیار کر چکا ہے ہم مل کر لائحہ عمل اپنائیں گے تا کہ حکومت پاکستان کو آمادہ کریں کہ وہ اس مسئلہ کے حل اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے عملی کردار ادا کرے۔ ہم ایران کے صدر کے انتقال پر ملت ایران کو تعزیت پیش کرتے ہیں

کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہمارا ہدف اسلام کا غلبہ ہے، مودی کشمیر میں فاشزم کر رہا ہے ، پاکستان ایران افغانستان کے مابین تجارت خطے کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔ ایران پاکستان کے مابین گیس پائپ لائن کی تکمیل پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے ۔ ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کا سانحہ ارتحال افسوسناک ہے کونسل اس پر تعزیتی ریفرنس منعقد کرے گی۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے غزہ پر فیصلے کے باوجود اسرائیل ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ امت مسلمہ کو اس سلسلے میں اقدام کرنا چاہیے۔ کونسل اس بارے میں لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ پاکستان کے تمام مسالک نے مل کر قادیانیت کا مقابلہ کیا اب بھی تمام مسالک عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جمع ہیں۔

صدر رئیسی اور وزیر خارجہ ایران کی رحلت پر ہم ایرانی قوم سے تعزیت پیش کرتے ہیں صدر رئیسی اسرائیل کے خلاف ایک توانا آواز تھے۔ خطے کے ممالک بالخصوص ایران اور افغانستان سے پاکستان کی تجارت خطے کے عوام کے لیے ضروری ہے۔

کانفرنس سے اسلامی تحریک کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی اور مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ،سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی متحدہ جمعیت اہل حدیث کے سربراہ ضیاء اللہ شاہ بخاری ، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید صفدر شاہ گیلانی ،جمیعت اہل حدیث کے سربراہ عبدالغفار روپڑی ، مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما قاری یعقوب شیخ ، ہدیہ الہادی پاکستان کے مرکزی امیر رضیت باللہ، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مرکزی راہنما ڈاکٹر عبدالغفور راشد، تحریک حرمت رسول کے مرکزی راہنما عبدالوحید شاہ ، جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما پروفیسر ابراہیم ، اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل شبیر حسن میثمی،تنظیم اسلامی کے مرکزی راہنما ڈاکٹر امتیاز ، ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کے صدر ڈاکٹر طارق سلیم ، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو ، ملی یکجہتی کونسل آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار اعجاز افضل ملی یکجہتی کونسل گلگت کے صدر مشتاق احمد ، کونسل شمالی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ جعفر نقوی، متحدہ جمعیت اہل حدیث کے مرکزی راہنما سید اسامہ بخاری، اسلامی تحریک کے مرکزی راہنما علامہ قاسم جعفری، زاہد علی اخوانزادی، سید مقصود ہمدانی سربراہ شاہ ہمدان کونسل ، شمس الرحمان سواتی صدر فیڈریشن ڈاکٹر محمد مشتاق خان ، امیر جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر ، رائو طارق کمالوی مرکزی ذمہ دار پاسبان پاکستان، عمران شفیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سنئیر بیورو کریٹ نصیر گیلانی نے تقریب میں اظہار خیال کیا۔ پیر سید لطیف الرحمان شاہ ، مرکزی رابطہ سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل ، طاہر رشید تنولی سیکرٹری مالیات، شاہد شمسی میڈیا کورآرڈینیٹر ملی یکجہتی کونسل، سید اسد عباس مرکزی رابطہ سیکرٹری ، مرتضی عباس مرکزی رابطہ سیکرٹری اسرار احمد نعیمی مرکزی آفس سیکرٹری اور دیگر بھی اس آل پارٹیز کانفرنس میں موجود تھے۔ اجلاس کے اختتام پر متفقہ اعلامہ بھی جاری کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button