قومی
قصابوں نے عید قربان پر جانور ذبح کرنے کی ریٹ لسٹ جاری کر دی
عید کے پہلے روز بچھیا کی قربانی کا ریٹ 20 ہزار جبکہ بکرے کی قربانی کا نرخ 10 ہزار روپے مقرر
قصابوں نے عید قربان پر جانور ذبح کرنے کی ریٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔
میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق عید کے پہلے دن بچھیا کی قربانی کا ریٹ 20 ہزار روپے ہوگا جبکہ بکرے کی قربانی کا نرخ 10 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اونٹ نحر کرنے کا نرخ 40 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔
ندیم قریشی کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے روز قربانی کا ریٹ تقریباً آدھا ہوگا۔