جمیعت علماء اسلام ضلع جنوبی کراچی کی مجلس عاملہ کے ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا
کراچی ۔۔۔
جمعیت علماء اسلام ضلع جنوبی کراچی نے مجلس عاملہ کے ارکان کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ضلع جنوبی کراچی کے امیر شیخ الحدیث مولانا نورالحق اور ناظم عمومی عبدالحق مخلص نے باہمی مشاورت اور غور و خوض کے بعد جمعیۃ علماء اسلام کے دستور کی دفعہ 9 کی ذیلی شق 6 کے تحت مجلس عاملہ کے ارکان کا اعلان کردیا ہے۔ نو منتخب ضلعی مجلس عاملہ کا تعارفی اجلاس امیر ضلع شیخ الحدیث مولانا نورالحق کی زیر صدارت مولانا عبدالخالق سولنگی کی میزبانی میں جامع مسجد قباء کھڈہ مارکیٹ لیاری میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجلس عاملہ کے تمام ارکان شریک ہوئے۔ عبدالحق مخلص نے ارکان مجلس عاملہ کو خوش آمدید کہا جبکہ مولانا نورالحق نے مجلس عاملہ کا باضابطہ اعلان کیا جس کے مطابق مولانا سید حسین احمد مدنی سرپرست اعلی ہوں گے جبکہ مفتی محمد حسن لانگا، مولانا عبید الرحمن عباسی، قاری نورالامین، مفتی عبداللہ خان المعروف مفتی کفایت اللہ سرپرست ہوں گے۔ اسی طرح شیخ مولانا نورالحق امیر ہوں گے جبکہ مفتی عبدالخالق
سولنگی سینئر نائب امیر، سید عبیداللہ شاہ
نائب امیر دوئم، حافظ سید لقمان شاہ نائب امیر سوئم، : عبدالخالق مخلص جنرل سیکریٹری، مولانا نصیر اللہ چغرزئی ڈپٹی جنرل سیکریٹری، مولانا محمد عیسی سیکریٹری دوئم، ڈاکٹر موذمبر خان سیکریٹری سوئم، مفتی زبیر ولی حسنی سیکرٹری چہارم، منیر احمد فاروقی سیکریٹری اطلاعات، مولانا محمد اعجاز کشمیری ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، عبدالوحید سولنگی سیکریٹری مالیات، معاون سیکریٹری مالیات خلیل احمد بلوچ اور عبدالقیوم،
مولانا نوید بلوچ (سالار)، مولانا محمد نسیم حجازی ناظم دفتر ہوں گے۔ اس موقع پر مجلس عاملہ کے تمام ارکان کو نئی ذمہ داری پر مبارکباف دی گئی اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا۔