قومی

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی

اسلام آباد ۔

مسلم لیگ ن اور پی پی پی مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی کتاب کھول دی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا شکوہ ہے کہ حکومت کا حصہ بننے والے معاہدے پر ن لیگ عمل نہیں کر رہی، جس میں پنجاب میں پی پی پی کو درپیش مسائل سرفہرست ہیں ، ن لیگ مفاہمتی معاہدے پر عملدرآمد میں غیر سنجیدہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ ن لیگ مفاہمتی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کو انتظامی اُمور میں نظر انداز کرنے پر تحفظات ہیں ، پنجاب میں انتظامی افسران کی تقرریوں، ترقیاتی منصوبوں میں پی پی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ بجٹ پر بھی پی پی پی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، بجٹ تجاویز میں پی پی کو منسوب کرنا، بلاول بھٹو کو اعتماد میں لینے کی افواہوں پر بھی پیپلز پارٹی کے تحفظات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button