وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے اگلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس دوبارہ 75 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، سٹاک مارکیٹ میں 3195 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 75 ہزار 993 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے کیساتھ 72 ہزار 797 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔