لاہور ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی۔ وزیراعظم ہائوس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کر دی ہے۔ یکم جون کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لٹر کمی کی تھی۔ موجودہ حکومت نے اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا ہے