تجارتی خبریںقومی

سولر پینلز کی فی واٹ قیمت میں مزید کمی

کراچی میں سولر پینلز نمائش میں اسٹالز زائد ہیں جبکہ خریداروں کا بھی رش ہے، کیوں کہ سولر پینلز کی قیمت مختلف وجوہات کے سبب محض ایک سال میں فی واٹ 28 روپے تک گر گئی ہے،  لوکل سپلائرز مزید قیمت گرنے کی تاک میں ہیں۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز امپورٹ ہوئے۔یعنی دنیا کے سب سے بڑے تھری گورجز ڈیم کی 22 ہزار میگاواٹ بجلی کے مقابلے 30 سے 35 فیصد بجلی۔

اتنی بڑی مارکیٹ کے سبب ہی کچھ کمپنیز پاکستان میں سولر انورٹر لگانے کا پلانٹ لگانے کی منصوبہ بندی میں ہیں کیونکہ سولر سسٹم کی مقامی تیاری سے کچھ زرمبادلہ ضرور بچے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button