قومی

گلگت بلتستان، ایک کھرب 23 ارب روپے حجم کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

گلگت بلتستان کا بجٹ برائے سال 25-2024ء آج پیش کیا جائے گا، جی بی کا بجٹ 12 ارب روپے مالیاتی خسارے کا ہے۔

وزیرِ خزانہ گلگت بلتستان اسمبلی انجینئر محمد اسماعیل بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ کا مجموعی تخمینہ 1 کھرب 23 ارب روپے لگایا گیا ہے، غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 90 ارب روپے ہو گا۔

ترقیاتی بجٹ کی مد میں 21 ارب روپے، فیڈرل پی ایس ڈی پی کے لیے 12 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ میں گریڈ 1 تا 17 کے ملازمین کی تنخواہیں 25 فیصد بڑھانے ، گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہیں 20 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے۔

گلگت بلتستان کے بجٹ میں 4 میگا واٹ کے سولر منصوبے کے لیے 2 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ میں نوجوانوں کے لیے قرضہ اسکیم کے تحت 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button