پی ٹی آئی کو مقررہ وقت میں جلسہ ختم کرنے کا کہہ دیا ہے، ضلعی انتظامیہ
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ایکس پر کی گئی پوسٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ وقت پر جلسہ ختم کرنا لازمی ہے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو اگلی مرتبہ تحریک انصاف کو جلسہ کے لئے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو جلسہ کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جا رہی، جلسے کے اختتام کا وقت شام سات بجے تھا جس میں پینتالیس منٹ باقی ہیں اور اس حوالے سے جلسہ منتظمین کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے، این او سی کی خلاف ورزی ہوئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔