عالمی

نریندر مودی نے لوک سبھا کے رکن کی حِیثیت سے حلف اٹھا لیا

اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان بھارتی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس جاری، تیسری بار منتخب ہونے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا کے رکن کی حِیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 18ویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت نو منتخب اراکین پارلیمنٹ بھی حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کا پہلے اجلاس سے متعلق کہنا ہے کہ لوک سبھا کا یہ اجلاس طوفانی ہو سکتا ہے کیونکہ اپوزیشن 26 جون کو اسپیکر کے انتخاب پر حکمراں جماعت بی جے پی کی زیرِقیادت این ڈی اے حکومت کو گھیرے میں لے سکتی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات کے بعد 18ویں لوک سبھا کا یہ پہلا اجلاس ہے جس میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) نے 293 سیٹیں حاصل کیں، انڈیا بلاک نے 234 اور کانگریس پارٹی نے ان میں سے 99 سیٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ نریندر مودی نے بحیثیت بھارتی وزیرِ اعظم تیسری بار حلف 9 جون کو اٹھایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button