خبرقومی

یاسمین راشد، عمر سرفراز اور اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کو مسلم لیگ ن ہاؤس اور گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ 

اس موقع پر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری کی ایک ایک مقدمے میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی مسلم لیگ ن ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا گیا۔

عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی گلبرگ جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن میں مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے دیگر مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button