خبر

چین کی جانب سے افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد کی پہلی کھیپ کی فراہمی

کابل ۔ چینی حکومت کی جانب سے افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد کی پہلی کھیپ کی حوالگی کی تقریب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقد ہوئی۔ افغانستان میں چین کے سفیر چاؤ شینگ اور افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر برائے امورِ مہاجرین خلیل حقانی نے مشترکہ طور پر تقریب میں شرکت کی۔اس دفعہ انسانی بنیادوں پر امدادی سامان میں گاڑیاں، خیمے اور کمبل وغیرہ شامل ہیں۔ان سامان کو دوسرے ممالک سے افغانستان واپس آنے والے تارکین وطن اور بے گھر افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔

چاؤ شینگ نے کہا کہ افغانستان واپس آنے والے پناہ گزینوں کی آباد کاری میں مدد کرنے کے لیے چینی حکومت نے افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ چین کے صدر شی جن پھنگ کے "انسانیت کے ہم نصیب معاشرے ” کے عملی نفاذ کا ایک ٹھوس مظہر ہے۔یقین ہے کہ تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے افغان عوام مشکلات سے نکل کر اپنے وطن کی تعمیرنو کر سکیں گے۔ خلیل حقانی نے چینی حکومت کی جانب سے امداد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افغانستان امدادی سامان کی اس کھیپ کا بہتر استعمال کرنے کے لیے سخت محنت کرے گا، تاکہ اسے ان لوگوں میں تقسیم کیا جاسکے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button