چین اور سی پیک

فلپائنی کوسٹ گارڈ کے جہاز کا رینائی ریف کے پانی میں غیر قانونی داخلہ

چین کی جانب سے فلپائن کے جہاز کے خلاف کارروائی

بیجنگ -چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یو نے کہا ہے کہ مقا می وقت کے مطابق پیر کی صبح 6 بجے کے قریب فلپائنی کوسٹ گارڈ کے جہاز نمبر 4410 نے چین کے نانشا جزائر میں رینا ئی ریف کے قریب پانیوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی جسے روک دیا گیا ۔ اس کے بعد اس جہاز نے چین کے بار ہا انتباہ اور کنٹرول کے اقدا مات کو نظر انداز کر کے ایک بار پھر رینا ئی ریف سے ملحقہ پانیوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر چین کے کوسٹ گارڈ نے قوانین اور ضوابط کے مطابق فلپائن کے جہاز کے خلاف کنٹرول کے اقدامات کیے ۔
ترجمان نے کہا کہ چین اور فلپائن کے درمیان رینائی ریف میں غیر قانونی طور پر "لینڈڈ” فلپائینی بحری جہاز کے لئے روزمرہ ضروریات کی فراہمی کے عارضی معاہدے کی فلپائن کی جانب سے کئی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔یہ خلاف ورزیاں چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے جس سے علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر یہ خلاف ورزیاں اور اشتعال انگیزی بند کرے بصورت دیگر فلپائن کو اس سے پیدا ہونے والے تمام نتائج بھگتنا ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button