پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز محمد رضوان اور سعود شکیل کی شراکت داری نے شاہینوں کا بھرم رکھ لیا، دونوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور اپنی سینچریاں مکمل کیں۔
میچ کے دوسرے دن قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے اننگز آگے بڑھائی، دوسرے دن چائے کے وقفے کے بعد سے اب تک قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز بنا لیے، سعود شکیل 141 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، محمد رضوان 120 اور شاہین شاہ آفریدی 4 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔