قومی

عالمی برادری کوپیغام دینا چاہتا ہوں اسرائیل کا وجود تسلیم نہیں کیا جاسکتا: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کاظلم وبربریت جاری ہے، اسرائیل کا وجود کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

لاہور میں مولانافضل الرحمان نے مینارِ پاکستان پر گولڈن جوبلی ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پیغام دےرہاہےکہ پاکستان کےعوام ختم نبوت کا دفاع کرناجانتے ہیں، آج کا اجتماع پاکستان کی وحدت کی علامت ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بڑے لوگوں نےکہا کہ اسرائیل کوتسلیم کرلینا چاہیے، میں عالمی برادری کوپیغام دینا چاہتا

ہوں کہ اسرائیل کا وجود تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کاظلم وبربریت جاری ہے،حماس کے مجاہدین فلسطین کی آزادی کے لیے آگے بڑھیں، امریکا انسانی حقوق کا قاتل تو ہو سکتا ہے،علم بردارنہیں۔ ہمارے فلسطینی بھائیوں کا خون بہہ رہا ہے، ہم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button