قومی

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات معمول کی بات ہے : رانا ثنا اللہ

فیصل آباد: سابق وزیرداخلہ و رہنما مسلم لیگ (ن) راناثنااللہ نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات معمول کی بات ہے، 8 فروری کون لیگ بھرپور کامیابی حاصل کرےگی۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ختم ہوئی، بحران کی ذمہ داری اُن پر ہے جنہوں نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کا نتیجہ سننے سے پہلے ہی معلوم تھا کہ کیا ہونے والا ہے، سازش کے تحت ایک شخص کو ملک پر مسلط کیا گیا، پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات معمول کی بات ہے، تمام امیدواروں کومیرٹ پرٹکٹ دیئے،بھرپور کوشش ہےکہ کسی کوناراض نہ کریں لیکن یہ انتخابی مہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بڑا گھٹیا مقدمہ بنایا گیا، مجھے کہا گیا آپ خاموش ہو جائیں ورنہ انجام اچھا نہ ہو گا، ہم نے تو کوئی پریس کانفرنس نہیں کی ، گرفتاریاں سہہ کر بھی لیڈر شپ سے وفا نبھائی، ٹکٹوں کی تقسیم پر ایسا نہیں ہوسکتا کہ گلے شکوے نہ ہوں، ہمارے کارکنان نے ہمیشہ احتجاج کے دوران ڈسپلن کا راستہ اپنایا۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف ن لیگ ہے، ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button