عالمی

ستمبر میں آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ طے، قرض پروگرام کی منظوری کا امکان

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بورڈ میٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی جس میں پاکستان کے لیے خصوصی قرض پروگرام کی توثیق کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی درخواست کی تھی

ڈائریکٹرکمیونیکیشن آئی ایم ایف جولی کوزیک نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈکی میٹنگ 25 ستمبرکو طے

ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف 25 ستمبر کو  پاکستان کے لیے قرض پروگرام منظور کرسکتا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق  پاکستان اور  آئی ایم ایف میں اسٹاف سطح کا معاہدہ جولائی میں طے  پایا تھا۔ پاکستان نے 9 ماہ کا اسٹینڈ بائے معاہدہ گزشتہ برس کامیابی سے مکمل کیا۔

ڈائریکٹرکمیونیکیشن آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ  پاکستان 37 ماہ کے قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button