اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں دن بھر تیزی کا رجحان رہا۔ کاروبار کا اختتام 315 پوائنٹس اضافے سے 79 ہزار 333 پوائنٹس پر ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کارحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈکس نے ایک بارپھر79ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کوعبورکرلیا۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر437کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،184کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور43کی قیمتوں میں استحکام رہااس کے برعکس 210کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
کے ایس ای 100 انڈکس 315.44پوائنٹس کے اضافہ کے بعد79333.05 پوائنٹس، کے ایس ای 30انڈکس 114.44پوائنٹس کے اضافہ کے بعد25027.27پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈکس 325.56پوائنٹس کے اضافہ کے بعد125445.95پوائنٹس پربندہوا،فیوچرٹریڈنگ کے تحت 4.908ارب روپے کے سودے طے پائے، مارکیٹ میں مجموعی طورپر916.05ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 21.23 ارب روپے تھی۔جمعہ کوورلڈکال ٹیلی کام کے 87808556 حصص، پرویزاحمدکنسلٹنسی سروس کے 75919967 حصص اورکوہ نورسپننگ ملزکے 63753533 حصص کالین دین ہوا،
فرسٹ کیپٹل سیکورٹیزکارپوریشن، پرویزاحمدکنسلٹنسی اورمیڈیاٹایم لیمیٹڈسرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم بڑھ کر37.9 ارب ڈالرہوگیا۔
اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے سستا ہوا۔