اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت شروع ہوگیا۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں سے پارلیمانی ممبران کو آگاہ کیا۔
اسلم غوری نے بتایا کہ اجلاس میں قانون دان سینیٹر کامران مرتضی نے ائینی ترمیم سے متعلق پارلیمانی پارٹی کو بریفنگ دی
دریں اثناء حکومتی وفد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش پہنچا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ وفد میں شامل۔
حکومتی وفد مجوزہ قانون سازی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرے گا۔