قومی

وزیرِ اعظم کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کے استعمال کے حوالے سے اجلاس

وزیرِ اعظم  کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز  کے استعمال کے حوالے سے اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کے لئے حکومت ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے نہ صرف پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کی مد میں قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہو گی بلکہ یہ گاڑیاں ماحول دوست بھی ہوں گی۔

انہوں نے اس حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مشاورت کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نومبر ای -وہیکلز پالیسی اس سال نومبر تک مکمل کی جائے۔ انہوں نے ملک میں ای-وہیکلز کی تیاری کے حوالے سے لائیسنز کے ضابطہ ء کار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ مزید برآں انہوں نے ای-وہیکلز کی پالیسی کے حوالے سے تمام صوبوں اور وفاقی اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے ضروری مشاورت کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button