عالمی

برطانوی بادشاہ کا وزیراعظم سے رابطہ، دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت

وزیرِ اعظم  سے بادشاہ چارلس سوم کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا.

بادشاہ چارلس نے وزیرِ اعظم کو اکتوبر میں سموئہ میں منعقد ہونے والے دولت مشترکہ کے حکومتی سربراہان کے اجلاس (CHOGM) میں شرکت کی باقائدہ دعوت دی.  وزیرِ اعظم نے کہا کہ سموئہ میں CHOGM کا انعقاد دولت مشترکہ کی تاریخ کا ایک اہم اجلاس ہوگا کیونکہ شاہ چارلس کی بادشاہت سنھبالنے کے بعد یہ پہلا دولتِ مشترکہ کا اجلاس ہوگا جس کی وہ بذات خود صدارت کریں گے.

وزیرِ اعظم نے پاکستان کے دولت مشترکہ اور اسکے چارٹر پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا. انہوں نے کہا کہ سموئہ میں CHOGM دولتِ مشترکہ کے ممالک کے مابین مختلف امور بالخصوص پائیدار ترقی، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور دولت مشترکہ کے نوجوانوں کی ترقی کیلئے تعاون کو فروغ دے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button