کھیلوں کی دنیا

آل پنجاب رولر اسکیٹ مقابلہ ۔ محمد حسن ہاشمی اور محمد حسین ہاشمی نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرلیں

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) آل پنجاب رولر اسکیٹ مقابلہ میں راولپنڈی کے رہائشی بچوں محمد حسن ہاشمی اور محمد حسین ہاشمی نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرلیں۔

محمد حسن ہاشمی اور حسین ہاشمی راولپنڈی کے رہائشی ہیں اور فیصل آباد میں ہونے والے سیکنڈ پنجاب اوپن سپیڈ سکیٹنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔

یہ مقابلے جناح رولر سکیٹنگ کلب فیصل آباد میں 6 ستمبر 2024ءکومنعقد ہوئے۔ ان مقابلوں کا اہتمام فیصل آباد ڈویژن رولر سپورٹس ایسوسی ایشن نے کیا۔ جیتنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ محمد حسن ہاشمی اور حسین ہاشمی نے اپنی جیت کو اپنے والدین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی طرح اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button