لندن:
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حیدر خان نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔
حیدر خان پروفیشنل فائٹر لیگ کے پہلے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر بن گئے۔ وہ پروفیشنل فائٹر (پی ایف) لیگ میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر ہوں گے۔
مانچسٹر سے برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد باکسر حیدر خان کا 24 جنوری کو دبئی میں پی ایف لیگ میں سعودی باکسر سے مقابلہ ہو گا۔
اِس حوالے سے باکسر حیدر خان کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے آئی آر اور سیاست میں ڈگری لینے کے بعد باکسنگ کیریئر کا آغاز کیا۔ پی ایف لیگ ورلڈ چیمپئن بن کر والدین اور پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔