آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی جانب سے 7ارب ڈالر قرض کی پہلی قسط جاری کردی جو موصول ہوگئی ہے۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کے 37ماہ کے ایکسٹینڈڈ فنڈ سہولت کے 7ارب ڈالر کی پہلی قسط ایک ارب دو کروڑ 69 لاکھ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف سے موصول ہونے والی پہلی قسط سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور اس کو 3 اکتوبر 2024کو جاری ہونے والے اعداد وشمار میں شامل کیے جائیں گے۔