تفریح

اداکارہ لائبہ خان نے شوبز چھوڑنے کا ارادہ کرلیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کی۔

اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے خاندان والوں نے مجھے کہا کہ جب تم انڈسٹری میں جا رہی ہو تو اس انڈسٹری کا نام، شہرت اورپیسے کی جب عادت لگ گئی تو چھوڑ نہیں سکو گی۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو سوچ لیا تھا کہ انڈسٹری میں 5 سال دینے ہیں اور یہ میرا 5 واں سال ہے، اب مجھے نہیں پتا آگے کیا ہوگا، میں اپنی زندگی میں جلد سیٹل ہونا چاہتی ہوں۔’

ایک سوال کا جواب دیتے ہوتے لائبہ خان نے کہا کہ ‘میں ایک ایسے انسان سے شادی کرنا چاہتی ہوں جو میری عزت کرے اور اپنے گھر میں میری عزت کروائے، مجھے سپورٹ کرے اور جذباتی طور پر مجھے سمجھے۔’

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button