عدالت عظمیٰ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
دوران سماعت وفاقی حکومت نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کر دی
سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ کا حصہ ہیں۔
وفاقی حکومت کی لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ موجودہ کیس آئین کے آرٹیکل 185 کے تحت اپیل میں سنا جا رہا ہے، موجودہ کیس آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر نہیں ہوا، ابھی اپیلوں کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ ہونا ہے، قابلِ سماعت ہونا طے پا جائے پھر لارجر بینچ کا معاملہ دیکھیں گے۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن حکام کو ریکارڈ سمیت فوراً طلب کر لیا۔