قومی

مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر پانچ سال کیلئے بلامقابلہ جے یو آئی کے امیر منتخب

پشاور ۔ مولانا فضل الرحمٰن 5 سال کےلیے بلامقابلہ ایک بار پھر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)کے امیر منتخب ہوگئے۔

جے یو آئی (ف)کے انٹرا پارٹی الیکشن آج پشاور میں ہوئے۔

انٹرا پارٹی انتخابات میں پارٹی کی مرکزی کونسل کے پندرہ سور ارکان نے مرکزی امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کیا۔

مرکزی جنرل کونسل کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمن کو 5 سال کے لیے بلامقابلہ امیر منتخب کرلیا جب کہ مولانا عبدالغفور حیدری کو بلامقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانےکے لیے 60 روز کی مہلت دی تھی۔

دوران سماعت جے یو آئی (ف) کے وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ ان کی پارٹی کے انتخابات مرحلہ وار ہو رہے ہیں، سب سے زیادہ ضلعی یونٹس کے انتخاب میں وقت لگا ہے، ہم نے دستاویزات جمع کرائی، جس میں انتخاب کا شیڈول دیا ہوا ہے۔

وکیل جے یو آئی (ف) نے الیکشن کمیشن کو بتایا تھا کہ جولائی سے انٹرا پارٹی انتخاب کا عمل شروع ہو چکا ہے، انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے 60 دن مہلت دی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے تھے کہ 60 دن تو زیادہ ہیں جس پر وکیل جے یو آئی (ف) نے مؤقف اپنایا کہ آئینی اصلاحات کا معاملہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے مصروفیت تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button