قومی

پنجگور میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے سات نہتے بے گناہ مزدوروں کو قتل کر دیا

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقہ خداباداں میں ایک کمپائونڈ میں مسلح دہشت گردوں کے حملہ میں سات مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر ملتان سے ہے جو پنجگور میں محنت مزدوری کے لئے مکان میں رہائش پذیر تھے۔ واقعہ کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور دہشت گردی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ دہشت گرد بزدل اور انسانیت سے بے بہرہ ہیں اور آج پھر دھرتی پر بے گناہوں کا لہو گرا ہے اور ہم دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے ہی دم لیں گے۔

پو لیس کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مقامی ہسپتال منتقل کردیاہے جہاں تمام افراد کی شنا خت کی جا رہی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

قتل ہونے والے افراد میں ساجد ولد عبداللہ، فیض ولد اللہ دتہ، خالد ولد فدا حسین، شفیق ولد فییض بخش، افتخار ولد اقبال، سلمان ولد فیض، بلال ولد شوکت شامل ہیں جبکہ محمد رمضان ولد اللہ یار زخمی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button