گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج سے متعلق فی الحال کچھ نہیں سوچا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین میں گورنر راج کی گنجائش موجود ہے لیکن ابھی گورنر راج کی بات نہیں ہوئی، کل کا پتہ نہیں، پی ٹی آئی تو چاہتی ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگے اور وہ سیاسی شہید بنیں، میری پوری کوشش ہو گی سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہ بنایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ جو ملک دشمنی پر اتر آئیں ان کیلئے کیا رول پلے کیا جا سکتا ہے۔ یہی لوگ تھے جنہوں نے چین کے صدر کے دورے کے دوران دھرنا دیا، ملائیشیا کا وزیراعظم آیا تو انہوں نے احتجاج شروع کر دیا ،آئی ایم ایف کو خط کس نے لکھے تھے؟ انہوں نے بھی آنسو گیس شیل خرید رکھے ہیں،جو کرتوت بانی پی ٹی آئی نے کیے وہ بھگتیں گے۔