پچیس قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش
بابر اعظم اور محمد رضوان اے کیٹیگری میں شامل
پی سی بی کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، شان مسعود کی "بی "کیٹیگری میں شمولیت کپتانی سے مشروط ہے۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق سی کیٹیگری کی پیشکش جن کھلاڑیوں کو کی گئی ان میں عبداللہ شفیق، حارث رؤف، ابرار احمد، نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، شاداب خان، سعود شکیل اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے عامر جمال، محمد وسیم جونئیر، محمد ہریرہ، میر حمزہ، خرم شہزاد، محمد علی، عثمان خان، عرفان خان نیازی، حسیب اللہ خان، عباس آفریدی اور کامران غلام کو ڈی کیٹیگری آفر کی گئی ہے۔
اس بار پانچ ایمرجنگ کرکٹرز کو بھی سینٹرل کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔
جن کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ نہیں ملا ان میں محمد نواز، سرفراز احمد اور عماد وسیم، فہیم اشرف افتخار احمد اور احسان اللہ شامل کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ آفر کیا گیا ہے جب کاس بار 25ہ گزشتہ سال یہ تعداد 30 تھی۔