یکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ یکم جولائی سے اب تک ایف آئی اے سائبر کرائم کو 1426 شکایات موصول ہوئی ہیں، جن شکایات کا اندراج نہیں ہوا ان صارفین کی تعداد ان میں شامل نہیں ہے۔ سائبرکرائم ونگ نے بتایا کہ رجسٹرڈ شکایات میں سے 549 ہیکڈ اکاؤنٹس بحال بھی کر دیے گئے اور ان اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات سینیٹ میں جمع کروا دی گئی ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اس وقت 877 شکایات کی پروسیسنگ کر رہا ہے جبکہ 20 زیر التوا شکایات کو باقاعدہ انکوائری میں تبدیل کر دی ہے اور40 زیر التوا شکایات کے ریکارڈ سے متعلق تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بتایا کہ817 زیر التوا شکایات فی الوقت تصدیق کے مراحل میں ہیں۔
Related Articles
Check Also
Close