قومی

خیبر پختونخوا میں غیر ملکی میڈیا کو گمراہ کن بریفنگ دی جا رہی ہے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے الزامات جھوٹ اور فساد پر مبنی ہیں، غیر ملکی میڈیا کو خیبر پختونخوا میں بلا کر گمراہ کن بریفنگ دی جا رہی ہے۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کے الزامات کے حوالے سے قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے، حقائق قوم کے علم میں ہونے چاہئیں اور شرپسندی و ملک دشمنی کھل کر سامنے آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھڑکیں مارنا، دھمکیاں دینا اور الزامات لگانا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، انہوں نے 2014ء میں پی ٹی وی پر حملہ کیا، پارلیمنٹ کے گیٹ توڑے، قانون نافذ کرنے والے جوانوں کو شانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس جماعت نے ہمیشہ لوگوں کو تشدد پر اکسایا اور ان کے لیڈر خود دوڑ لگا کر بھاگ جاتے ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز کہا ہے کہ ان کی اگلی کال پرامن نہیں ہوگی، سوال یہ ہے کہ آپ کا اس سے پہلے کون سا احتجاج پرامن تھا؟ احتجاج اور دھرنوں کے سوا آپ کا کوئی کام نہیں، آپ نے پہلے 1200 کی لاشوں کا جھوٹا بنایا پھر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلائیں، بشریٰ بی بی اپنے خطاب میں کارکنوں کو ورغلا رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین اور بشریٰ بی بی اپنے کارکنوں کو ڈی چوک پر تنہاءچھوڑ کر کیوں بھاگے؟ آپ سیاسی، اخلاقی اور انتظامی طور پر ناکام ہو چکے ہیں، آپ صوبے کے معاملات سنبھالنے میں بھی ناکام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو آپ نے جو کچھ کیا، قوم کبھی نہیں بھولے گی، نو مئی کے ملزمان کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button