عالمی
Trending

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،مضبوط پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کا اعادہ

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے ترقی کیلیے محمد بن سلمان کی دور اندیش قیادت کو سراہا اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودی عرب کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مضبوط پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے دائرہ کار میں جاری دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی وژن 2030 پاکستان کے کلیدی پالیسی مقاصد سے ہم آہنگ ہے، سعودی عرب اور پاکستان میں مشترکہ مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں، وقت کے ساتھ یہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button