قومی
Trending

بشریٰ بی بی بھی پی ٹی آئی کے احتجاجی قافلے میں شامل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  پشاور سے قافلے کی صورت میں صوابی کے لیے روانہ ہوئے جہاں دیگر علاقوں سے بھی قافلے جمع ہوئے۔

اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کا قافلہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کی قیادت میں حضرو انٹرچینج پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا ہے کہ قافلے کی قیادت علی امین گنڈا پور کر رہے ہيں، بشریٰ بی بی کی گاڑی قافلے میں شریک ہیں۔

بشریٰ بی بی بھی پی ٹی آئی کے احتجاجی قافلے میں شامل ہیں تاہم بشریٰ بی بی الگ گاڑی میں سوار ہیں۔

 احتجاج میں شرکت کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کیا گیا، ارکان اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی، معین ریاض ، ایم پی اے بشارت ڈوگر، انفارمیشن سیکرٹری حافظ ذیشان اور صداقت عباسی سمیت سیکڑوں کارکن گرفتار کرلیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button